ضلع راولپنڈی مستحقین زکوۃ کے لئے 24 کروڑ 80 لاکھ بارہ ہزار نو سو 43 روپے کے فنڈز جاری
2019 سے بند شادی گرانٹ بھی بحال سرکاری ہسپتالوں میں مفت آپریشن ڈیلائسز آنکھوں کے آپریشن دوبارہ ہونے لگیں گے 8 مئی سے 15 مئی تک امداد مستحقین زکوۃ کو اکاؤنٹ میں بذریعہ موبائل فون نیٹ بھیج دی جائے گی
ضلع راولپنڈی کے مستحقین زکوۃ کی سنی گئی ایڈمنسٹریٹ زکوۃ پنجاب نے نے سولہ ماہ بعد ضلع راولپنڈی کے مستحقین زکوۃ کے لئے 24 کروڑ 80 لاکھ 12 ہزار 943 روپے کے فنڈز جاری کردیئے کرونا کی شدید لہر کے باعث 2019 سے بند شادی گرانٹ بھی بحال کر دی گئی زکوۃ فنڈ کا اجراء سے سرکاری ہسپتالوں میں 16 ماہ سے رکےمستحق مریضوں کے مفت آپریشن آنکھوں کے آپریشن دوبارہ ہونے لگیں گے
غربت سے تنگ زندگی گزارنے والے خاندانوں کے لئے گزارہ الاؤنس مد میں 15 کروڑ 67 لاکھ 45 ہزار 628 روپے جاری کیے گئے
نبینا افراد کے گُزارہ الاؤنس میں 99 لاکھ 74722 جاری ہوئی
غریبوں کے بچوں کے تعلیم وظائف جنرل کے لیے نوے لاکھ 90000 دو سو 64 جاری ،
دینی مدارس میں تعلیم کے لیے نوے لاکھ نوے ہزار 264
مفت علاج اور آپریشن اور آنکھوں کے آپریشن کے لیے ایک کروڑ تیس لاکھ ستر ہزار 325 روپے جاری
ٹیکنیکل تعلیم اور سلائی کڑھائی سیکھنے والے بچیوں بچوں کی مدد کے لیے وظائف تین کروڑ 90 لاکھ 14 ہزار 428 روپے
بندھ میرج گرانٹ بحال کرکے اس مد میں 98 لاکھ 27 ہزار تین سو بارہ روپے
جبکہ کوڑھ لیپروسی مریضوں کی مدد کے لئے کل 12 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں
فنڈ ڈسٹرکٹ زکوۃ منسٹریٹ راولپنڈی ثمینہ فاخرہ بتول کو موصول ہوگئے ہیں ان کے مطابق آٹھ مئی سے 15 مئی تک یہ امداد اور مستحقین زکوۃ کو ان کے موبائل فون کے اکاؤنٹ میں بذریعہ موبائل فون نیٹ بھیج دی جائے گی جبکہ فری علاج و معالجہ کے لئے فنڈ متعلقہ اسپتالوں کے انتظامیہ کو دے دیا جائے گا 15 مئی سے اس فنڈ سے مستحقین کا مفت علاج شروع ہو جائے گا
0 Comments