Header Ads Widget

Some useful applications for Android mobile users.

 اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے کچھ کارآمد ایپلیکیشنز 


BSR (Background Sound Recorder)

یہ آڈیو ریکارڈنگ ایپ ہے۔اس کی خاص بات بیک گراؤنڈ میں آڈیو ریکارڈنگ ہے۔موبائل میں بھلے آپ کچھ بھی کرتے رہیں یہ اپنا کام کرتی رہے گی۔

(یہ ایپ پلے اسٹور سے نہیں گوگل کروم پر ملے گی)


Clipstack

ٹیکسٹ تحریر وغیرہ کاپی کر کے محفوظ رکھنے کے لیے یہ ایک بہترین ایپ ہے آپ ٹیکسٹ تحریر کاپی کرتے رہیں جو بھی تحریر کاپی کریں گے وہ خودکار طریقے سے اس میں سیو ہوتی جائے گی بعد میں آپ کاپی شدہ ڈیٹا آپ نکال سکتے اور ان تمام تحریروں کا بیک اپ بھی بنا سکتے ہیں۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔


Degoo

یہ ڈیٹا بیک اپ کی مفت سہولت دینے والی ایپلیکیشن ہے جو آپ کو 20GB سے 100GB تک سٹوریج دیتی ہے۔آپ اپنے فولڈر سلیکٹ کریں اور یہ ان کا پہلے فل بیک اپ بنائے گی بعد میں انکریمینٹل بیک اپ بنتا رہے گا۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے لیکن کچھ موبائلز میں انسٹال نہیں ہوتی تو اسے گوگل کروم سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔


Do it Later (Auto Text)

اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی پوسٹ مثلاً فیس بک، ٹوئٹر(ایکس) اور انسٹا گرام وغیرہ کے لیے یا کوئی ٹیکسٹ میسج لکھیں اور اس پر وقت اور تاریخ لگا دیں وہ اسی مقررہ وقت پر پوسٹ ہوجائے گا۔

نئے نام Auto Text کے ساتھ پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔


E-book Droid (ReadEra)

پی ڈی ایف فائلز اور مختلف ڈاکومنٹس کو دیکھنے کے لیے یہ بہترین ایپلیکیشن ہے جس میں پیج دیکھنے کے مختلف انداز دستیاب ہیں پورٹریٹ اور لینڈ سکیپ موڈ کو لاک کیا جا سکتا ہے پیجز کو سپلٹ کیا جا سکتا ہے۔

یہ ایپ نئے نام ReadEra کے ساتھ پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔


Es File Explorer Pro (Ex File Explorer)

اینڈرائیڈ موبائل فون کے لیے بہترین فائل منیجر جس میں فائل کو بالکل کمپیوٹر والے انداز میں ایڈٹ کیا جا سکتا ہے فائل ہائڈ، لاک، ایکسٹینشن تبدیل یا پھر ڈاؤنلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اسکا فری ورژن اپڈیٹ کے ساتھ بدترین ہوتا جا رہا ہے لیکن پرو ورژن گوگل پر سرچ کر کے ڈاؤنلوڈ کر لیں جو کہ ایک بہترین متبادل ہے۔

(فری ورژن گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے پرو ورژن گوگل کروم سے سرچ کرنا ہوگا۔)


Insta Saver

انسٹاگرام سے تصاویر یا ویڈیوز محفوظ کرنے کیلئے وہاں سے اس تصویر یا ویڈیو کا لنک کاپی کریں تو یہ ایپ خودکار طریقے سے اسے محفوظ کر لیتی ہے۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔


Journey

لکھنے لکھانے کے شوقین افراد کے لیے ایک نعمت ہے آپ اپنے نوٹس لکھیں جو کہ گوگل اکاؤنٹ کو لنک کر کے سیو کیے جا سکتے ہیں اور کہیں سے بھی ایکسیس کیے جا سکتے ہیں

ایپلیکیشن پر پاسورڈ بھی لگایا جا سکتا ہے جبکہ اپنے لکھے ہوئے ڈاکومنٹس کو پی ڈی ایف میں بھی کنورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔


Mirror Go

یہ کمپیوٹر اور موبائل کو آپس میں جوڑنے کے لیے ہے۔کمپیوٹر پر ونڈر شیئر نامی سوفٹ ویئر انسٹال کریں اور اپنے موبائل کو اپنے کمپیوٹر سے کنٹرول کریں (بذریعہ وائی فائی یا ڈیٹا کیبل) کمپیوٹر سے میسج لکھیں کوئی بھی ایپلیکیشن کھولیں، چاہے گیم کھیلیں یا سیل میں موجود کوئی بھی آڈیو ویڈیو اپنے کمپیوٹر پر چلائیں۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔


VidMate

کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آڈیو، ویڈیو یا تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بہترین ایپ ہے پھر آپ اپنی مرضی کے فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔آڈیو میں بھی 3/4 فارمیٹس کا آپشن اور ویڈیو میں بھی مختلف فارمیٹس اور سائز منتخب کیے جا سکتے ہیں۔

(پلے اسٹور پر دستیاب نہیں گوگل کروم سے ڈاؤنلوڈ ہوگی)


SnapTube

کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آڈیو، ویڈیو یا تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بہترین ایپ ہے پھر آپ اپنی مرضی کے فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔آڈیو میں بھی 3/4 فارمیٹس کا آپشن اور ویڈیو میں بھی مختلف فارمیٹس اور سائز منتخب کیے جا سکتے ہیں۔

(پلے اسٹور پر دستیاب نہیں گوگل کروم سے ڈاؤنلوڈ ہوگی)


Blackhole

کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بہترین ایپ ہے ہاں اس میں اشتہارات زیادہ آتے ہیں۔ویسے یہ بہت سادہ انٹرفیس کے ساتھ ہے۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔


Remove bg

کسی بھی تصویر کا بیک گراؤنڈ ہٹانے یا بدلنے کیلئے یہ ایک بہترین ایپ ہے جس کے فری ورژن سے تصویر کا رزلٹ تھوڑا سا ہلکا رہتا لیکن پرو ورژن بہترین نتائج دیتا ہے۔یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔


Novels Collection Urdu

اگر آپ کتابیں اور ناولز پڑھنے کے شوقین ہیں تو یہ بہترین سی ایپ آپ کیلئے ہے جس میں قریباً 250 مصنّفین کی دس ہزار کے لگ بھگ کتب موجود ہیں۔آپ مصنّف اور کتابوں کی قسم کے حساب سے بھی سلیکٹ کر سکتے ہیں۔یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔


Device info

اپنے موبائل بارے مکمل (ٹیکنیکل) معلومات چاہیئں تو آپ کیلئے یہ ایپ بہت مفید ہے جو آپ کے فون کا سارا کچا چٹھا کھول کر آپ کے سامنے رکھ دے گی۔آپ اس میں اپنے فون کا ڈسپلے، سگنلز، بیٹری، سینسرز، بٹنز وغیرہ سبھی چیک کر سکتے ہیں۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور ہر دستیاب ہے۔


Image to text

کاغذ یا اسکرین پر کچھ لکھا ہوا ہے جسے آپ نوٹ کرنا چاہتے ہیں تو بس اس کی تصویر لیں یا گیلری میں سے سلیکٹ کر لیں یہ ایپ اس تصویر کو آپ کیلئے الفاظ میں لکھ دے گی۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔


Clear Wave

آپ کے موبائل میں مٹی یا نمی وغیرہ جانے سے اس کی آواز کم ہو گئی ہے تو یہ ایپ آپ کیلئے ہے اس انسٹال کر کے آن کریں اور پلے کر دیں یہ مختلف ساؤنڈ ٹریکس چلائے گا اور آپ کے مائیک، اسپیکرز وغیرہ میں گئی ہوئی ڈسٹ، پانی اور کچرے کو نکال باہر پھینکے گی۔ہاں زیادہ مسئلہ ہو تو کسی ماہر ٹیکنیشن کو چیک کروائیں۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔


Video to MP3 Converter


یہ ایپ کسی بھی ویڈیو کو آڈیو میں بدلنے کیلئے ہے اسے اوپن کریں اور ویڈیو ایڈ جریں اور پروسیڈ کر دیں یہ اس ویڈیو کو آڈیو میں کنورٹ کر دے گی۔

یہ ایپ بھی گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے


Home WorkOut


آپ فٹ رہنا چاہتے ہیں لیکن آپ کے پاس جم جانے کا وقت نہیں یا مینیج نہیں کر سکتے اور گھر میں بناء Equipments کے ورزش کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایپ آپ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں یہ ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر آپ کا ٹرینر بن جاتی ہے اور گھر میں آسانی سے کون سی ورزش کیسے اور کتنی دیر کرنی ہے باقاعدہ ویڈیوز کی صورت میں آڈیو کے ساتھ آپ کو بتاتی ہے اور اس کا ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔میں خود بھی اس سے مستفید ہوتا رہا ہوں۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔


BlackMart


یہ پلے سٹور کی طرز پر بنایا گیا ایک سٹور ہے۔جہاں پریمیم ایپلیکیشنز اور گیمز مفت میں انسٹال کی جاسکتی ہیں۔یہاں پر پریمیم ایپلیکیشنز کے لیے الگ سے کیٹیگری ہے جس میں تمام پریمیم ایپلیکیشنز پلے سٹور والی قیمت کے ساتھ ہوتی ہیں لیکن قیمت صرف دکھائی جاتی ہے باقی ڈاؤنلوڈنگ فری ہوتی ہے۔


(یہ پلے اسٹور پر موجود نہیں گوگل کروم پر دستیاب 

ہے)




Post a Comment

0 Comments