پنجاب حکومت کا ماہ رمضان میں مفت آٹا فراہمی
پنجاب حکومت کا ماہ رمضان میں مفت آٹا فراہمی کا خصوصی پیکیج کا اعلان خصوصی رمضان ریلیف پیکج کے تحت کابینہ نے 60 ہزار روپے سے کم آمدنی والے خاندانوں کو گندم کے آٹے کے تھیلے مفت فراہم کرنے کے پروگرام کی منظوری دی ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا، اجلاس میں عوامی ریلیف کے متفرق اقدامات بھی زیر بحث لائے گئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت حقیقی ریلیف دینے کیلئے مفت آٹے کا خصوصی پیکیج لارہی ہے، خصوصی ریلیف پیکیج احسن انداز میں عمل کروانا تمام متعلقہ اتھارٹیز کی ذمہ داری ہے،میں خود بھی اس ریلیف پیکیج کی نگرانی کروں گا خصوصی رمضان ریلیف پیکج کے تحت کابینہ نے 60 ہزار روپے سے کم آمدنی والے خاندانوں کو گندم کے آٹے کے تھیلے مفت فراہم کرنے کے پروگرام کی منظوری دی ہے۔ شناختی کارڈ والے خاندانوں کو ماہ رمضان میں 10 کلو آٹے کے تین تھیلے مفت ملیں گے ۔ تقریباً 15.8 ملین خاندان اور 100 ملین افراد مفت گندم کے آٹے کے پیکیج سے مستفید ہوں گے۔ پنجاب کی تق...